Categories
اہم خبریں پاکستان

روس نے پاکستان اسٹیل مل کو دوبارہ سے منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مدد کی پیش کش کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) روس نے پاکستان اسٹیل مل کو دوبارہ سے منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مدد کی پیش کش کردی، 70 کی دہائی میں روس ہی کی مدد سے کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل مل تعمیر کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان دہائیوں کی دوریاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ روس جہاں پاکستان کو دفاعی شعبے میں تعاون پیش کر رہا ہے،وہیں اب پاکستان کو اقتصادی معاملات میں بھی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ روس نے پاکستان کے اہم ترین ادارے پاکستان اسٹیل مل کو دوبارہ سے منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مدد کی پیش کش کر دی ہے۔ پاکستان اسٹیل مل اس وقت حکومت کیلئے کھربوں روپے خسارے کا باعث بنی ہوئی ہے، تاہم روس اس ادارے کو حکومت کیلئے منافع بخش ادارہ بنا کر دینے کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل مل 70 کی دہائی میں روس ہی کی مدد سے تعمیر کی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں ملک میں آنے والی حکومتوں نے سیاسی بھرتیوں اور بدانتظامی کے ذریعے پاکستان کیلئے سونے کی چڑیا کہلانے والی پاکستان اسٹیل مل کو مکمل طور پر برباد کردیا۔ اب تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے روس کی مدد سے پاکستان اسٹیل مل کا پہیہ دوبارہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Categories
اہم خبریں پاکستان

دنیا کے جاہل ترین ممالک میں پہلے نمبر پہ کون سا ملک ہے ؟ حیرت کے شدید جھٹکے لیے تیار رہیں

لندن(آئی این پی) دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہےجس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی لینڈ کا ساتواں ، سنگاپور کا آٹھواں ،ترکی کا نواں اور انڈونیشیا کا دسواں نمبر ہے ۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے ۔ جبکہ بھارت جہالت میں اول رہا


Categories
اہم خبریں پاکستان

بھارتی فوج نے پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ کر دیا

مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یا اللہ خیر ۔۔ بھارتی فوج نے پاکستان کے اہم ترین علاقے پر حملہ کر دیا ، بچوں سمیت کئی افراد کے نشانہ بننے کی افسوسناک اطلاعات موصول ۔ْ۔۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جمعہ کی شب کو ایل او سی کے شری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث 2 بچوں اور خواتین سمیت کل 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Categories
اہم خبریں پاکستان

جہانگیر ترین کا ایک اور کھڑاک ۔۔۔۔ ایسی شخصیت کو تحریک انصاف میں شمولیت پر قائل کر لیا جو کسی کو آسانی سے ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتا تھا

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان سے نااہلی بھی جہانگیر ترین کو پاکستان کی سیاست سے آؤٹ نہ کر سکی۔ جنرل الیکشنز کے بعد سبھی نے دیکھا کہ کس طرح جہانگیر ترین نے آزاد حثیت سے جیتنے والے امیدواروں کو اپنی بھرپور کاوشوں سے پی ٹی آئی میں شامل کیا اور اب

لگتا ہے کہ جیسے جہانگیر ترین کی طرف سے پی ٹی آئی کے لئے مخالفین کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ تھما نہیں ہے کیونکہ اب پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر قریشی بھی موجود تھے۔ پی پی 268 مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت میں 29000 سے زائد ووٹ لینے والے امیدوار رانا اورنگزیب نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے موقع پر پی پی 268 سے ن لیگ کے ملک غلام قاسم نے 30492 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار رانا اورنگزیب 29278 ووٹ لے سکے تھے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار طارق محمود تھے جو صرف 7249 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔

Categories
اہم خبریں پاکستان

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے جھوٹی خبر پھیلانے والے کومعاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے جھوٹی خبر چلانے والے کومعاف کردیا. انہوں نے کہا کہ میرے انتقال کی جھوٹی خبرڈی جی خان کے شعیب نے چلائی، پولیس نے متعلق شخص کوگرفتار کرلیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجندڑی فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ میرے انتقال کی جھوٹی خبر چلانے والے کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے. جھوٹی خبر شعیب قیصرانی نامی شخص نے پھیلائی. ڈی پی او ڈی جی خان نے متعلقہ شخص کوگرفتار کرلیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اس شخص کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے. مزید برآں گلوکارعطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے گزشتہ روزاپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں صحت یاب ہو کر اپنے گھر پہنچ چکا ہوں اور اب بہت بہتر ہوں. انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبریں دینے والوں کو اللہ ہدایت دے. عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ ستارہ امتیاز لیتے وقت میں اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا تھا اور بیماری کی وجہ سے میرا ایک شو بھی متاثر ہوا جبکہ ملتان میں شدید بیماری کی حالت میں میں نے ایک شو کیا.انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13اپریل کو دبئی میں شو کریں گے اور اپنی آواز کا جادو جگائیں گے.

انہوں نے اپنے پیغام میں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا. عطااللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان کے لیجنڈ گلوکار ہیں جنہوں نے سرائیکی، اردو اور پنجابی میں سینکڑوں گیت گائے ہیں اور ابھی بھی فنِ موسیقی کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے. ان کا سیاسی تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے. پی ٹی آئی کے لیے انہوں نے کئی نغمے بھی گائے. گزشتہ دنوں وہ بیمار تھے اور انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا لیکن جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں اڑ رہی تھیں کہ وہ دنیا میں نہیں رہے لیکن انہوں نے خود ویڈیو پیغام کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی. اور اپنے چاہنے والوں کو صحت یابی کی دعا کرنے پر شکریہ کا پیغام دیا ہے.


Categories
اہم خبریں پاکستان

”اب وقت آ گیاہے کہ بھارت سچ بولے ۔۔۔“میجر جنرل آصف غفور نے زور دار پیغام جاری کر دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)امریکی جریدے نے ایک آرٹیکل شائع کیاہے جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے اور پاکستان کی سچائی کا پوری دنیا میں بول بالا ہو گیا ہے تاہم میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کیلئے زور دار پیغام جاری کر دیاہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ، سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے ، اب وقت آ گیاہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعووں کے بارے میں سچ بولے ،

پاکستان کی جانب سے تباہ کیے جانے والے اپنے دوسرے طیارے اور اپنی طرف ہونے والے دیگر نقصانات کے بارے میں بھی سچ بولے .

“ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ” بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر ، خطہ امن ، ترقی اور استحکام چاہتاہے . امریکی جریدے نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کو پیشکش کی تھی کہ وہ آئیں اور پاکستان کے پاس موجود ایف سولہ طیاروں کی گنتی کرلیں تاہم گنتی کے دوران پاکستان کے پاس تمام ایف سولہ طیارے موجود ہیں .

Categories
اہم خبریں پاکستان

مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار میں زمین آسمان کا فرق ہے،اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈارحکمت عملی میں زمین آسمان کا فرق ہے، آئی ایم ایف نے روپے کی قدر یا ڈالر سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں کیا،اسحاق ڈار مشورہ دینے کی بجائے قانون کا سامنا کریں. انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ 19ارب تھا.

پہلی ترجیح جاری کھاتوں کا خسارہ کم کرنا تھا.ہماری حکومت نے صرف 8مہینوں میں جاری خسارے پر قابو پایا. ڈالر کی طلب زیادہ اور رسد کم ہوتوروپیہ دباؤ میں آتا ہے.انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ قیاس آرائیاں ہیں.ن لیگ کے دور میں روپے کی قدر میں 10فیصد کمی ہوئی.اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے روپے کی قدر سے متعلق بات نہیں ہوئی، آئی ایم ایف نے ڈالر کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا. اسحاق ڈار مشورہ دینے کی بجائے قانون کا سامنا کریں.مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈارحکمت عملی میں زمین آسمان کا فرق ہے. مزید برآں وزیر خزانہ اسد عمر نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر مارکیٹ سے ہم آہنگ ہوگئی ہے جسے مصنوعی طور پر اونچا رکھا گیا تھا اور اسٹیٹ بینک نے بھی یہ بات کی ہے. وزیر خزانہ نے کہا کہ مارکیٹ بہت پرکشش ہے اس لیے ڈالر خرید کر اپنے پیسے برباد نہ کریں، انٹر لوپ کے شیئرز خریدیں اور مارکیٹ میں پیسہ لگائیں.اسد عمر نے کہا کہ کسی دن اخبار میں خبر لگ جاتی ہے کہ اسد عمر نے کہہ دیا کہ ڈالر 160 کا ہوگیا اور کبھی کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہہ دیا کہ ڈالر 180 کا ہو جائے گا، خدا کا واسطہ افواہیں پھیلانی چھوڑ دیں. اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا کوئی مطالبہ بھی نہیں کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہونا چاہیے، ہم نے بہت بڑے بڑے فیصلے کیے اور بڑے مشکل فیصلے بھی کیے ہیں.وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 300 سے 350 ارب ڈالر کی اکانومی ہے اور دنیا 70 ٹریلین سے زیادہ کی اکانومی ہے، جب تک عالمی اکانومی کے ساتھ چلنا نہیں سیکھتے ہم پاکستان کو جہاں لے جانا چاہتے ہیں نہیں لے جاسکتے. اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے بہت مشکل فیصلے کئے ہیں، تبدیلی کو عام طور پر پسند نہیں کیا جاتا ہے اور اس سے تباہی بھی ہوتی ہے تاہم دنیا کے نظام کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، تبدیلی کو مرحلہ وار متعارف کرانا چاہیے.وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شرح تبادلہ کے لیول پر بات نہیں ہوئی، ہمیں اپنے قوانین کو دنیا کے بہترین طریقوں پر منتقل کرنا ہے اور ہمیں سرکاری سوچ سے نکلنا ہے.انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بچتوں کے فروغ میں اپنی صلاحیت سے کم نتائج دے رہی ہے، مارکیٹ ضرورت سے زائد ریگولیٹڈ ہے اور پاکستانی معیشت کا حجم معاشی نمو کے مقاصد نہیں دے رہی.

Categories
اہم خبریں پاکستان

نیب نے شہباز شریف کے گھر چھاپہ کیوں مارا ؟ حامد میر بھی میدان میں آگئے ، اندر کی بات بتا دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب شہباز شریف کے گھر میں اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کیلئے چھاپہ مارا تا کہ واضح ہو جائے کہ ن لیگ کیساتھ کوئی ڈیل طے نہیں ہوئی اور نہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو چھوڑا جائے گا ۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف کو ریلیف ملنے کی وجہ سے کچھ حلقوں میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ حکومت وقت نے ڈیل کر لی ہے اور اس کی وجہ سے نواز شریف کی رہائی اور شہباز شریف کو رعایت دی جارہی ہے ۔ جبکہ وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نیب کی گرفت اب ن لیگ پر ڈھیلی اور پیپلز پارٹی پر سخت ہو گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں نیب سے متعلق کافی سوالات نے جنم لیا اور اب نیب ان تمام دعوئوں اور تاثرات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آپ شہبا زشریف اور حمزہ شہباز کا ریکارڈ چیک کر لیں تو پہلے دن سے نیب سمیت تمام اداروں کیساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔ انہیں جب بھی ملکی کسی ادارے نے بلایا وہ فوری پیش ہوتے رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہوتا تو وہ پہلے ہی آگاہ کر دیتا ۔ لیکن اس چھاپے نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کیساتھ کوئی ڈیل طے نہیں اور بنیادی وجہ یہی سمجھ میں آتی ہے کہ نیب نے اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا تو اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی گھر میں موجود تھے۔